اس بیان میں آیا ہے کہ زخمی ہونے والے قیدیوں کی حالت نازک ہے اور ان کے علاج کے لئے حالات فراہم نہ ہونے کی وجہ سے، ان قیدیوں کی حالت بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
القسام بريگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ ان قیدیوں کی جان کی ذمہ داری مکمل طور پر صیہونی دشمن پر عائد ہوتی ہے۔
صیہونی فوجیوں نے ہفتے کے روز اعتراف کیا تھا کہ صیہونی فضائیہ کے حملے میں ایک یوسی شرعابی نام کا اسرائیلی قیدی ہلاک ہوا ہے۔
صیہونی فوج نے دعوی کیا تھا کہ اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ شرعابی اس عمارت کے قریب موجود ہو جسے اسرائیلی جیٹ فائٹروں نے نشانہ بنایا تھا۔
صیہونیوں نے دعوی کیا ہے کہ اس عمارت کے تباہ ہونے سے ساتھ والی عمارت بھی ڈھے گئی جس میں شرعابی کو رکھا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی فضائیہ کے حملوں میں اب تک غزہ میں قید متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جس پر مقبوضہ سرزمینوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور غزہ میں قید صیہونی فوجیوں کے گھروالے نتن یاہو کو موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ٹہرا رہے ہیں۔