انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے سیاستدانوں، عدلیہ، فوج اور میڈیا کو ساتھ چلنا ہوگا۔
نواز شریف نے شہباز شریف کو آج ہی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرنے کے لئے کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم کرنے میں کم سے کم 10 سال چاہئیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ پاکستان اس وقت کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اور پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات بہتر کریں گے اور ان کے بقول مسائل کو حل کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ نواز شریف نے ایسی حالت میں حکومت تشکیل دینے کا عزم ظاہر کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو وفاق میں 68 سیٹیں ملی ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کو 98 نشستیں حاصل ہوئی ہیں، جنہیں بعض ذرائع پی ٹی آئی سے قریب قرار دیتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو 51 نشستیں مل سکی ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں 80 نشستوں پر ن لیگ کا بول بالا ہوا جبکہ آزاد امیدوار 78 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئے۔