ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، اس تقریب میں اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے مندوبین، یونیورسٹی پروفیسروں، برگزیدہ شخصیات اور امریکہ میں مقیم ایرانی شہریوں نے شرکت کی۔ امیرسعید ایروانی اور نائب مندوب زہرا ارشادی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس پروگرام میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل "روز میری دی کارلو" نے بھی شرکت کی اور ایرانی سفارتکاروں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی 45ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
اس سال ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کا جشن عید مبعث رسول اکرم (ص) کے موقع پر ہو رہا ہے جس کے پیش نظر مسلم ممالک کے مندوبین نے معراج و مبعث خاتم النبیین (ص) کا جشن بھی منایا۔