فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الغرابلی جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس میں صیہونیوں کے حملے میں شہید ہو گئے۔
ان کی شہادت کے ساتھ ہی 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 123 ہو گئی ہے۔
در ايں اثنا غزہ کی وزارت صحت نے پیر کی شام کو جاری شدہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونیوں کے بے رحمانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 478 تک پہنچ چکی ہے۔
القدس نیوز چینل کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر جارحیت کے 120ویں دن صیہونیوں نے 13 بار عام فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 113 افراد شہید اور 205 زخمی ہوگئے۔
صیہونیوں نے اب تک 66 ہزار 835 فلسطینیوں کو زخمی اور معذور بھی کیا ہے۔