النجباء کے ترجمان حسین الموسوی نے المیادین ٹی وی چینل سے ایک گفتگو میں کہا: جارحیت، شکست پر پردہ ڈالنے کے لئے امریکہ کی پرانی پالیسی رہی ہے۔ امریکہ عراق کو ذمہ دار ٹھہرا کر رائے عامہ کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔
الموسوی نے کہا: عراق کے داخلی امور میں امریکہ مداخلت کھل کر سامنے آ گئی ہے اسی لئے عراق نے امریکہ کے اس قدم کو اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کہا ہے۔
انہوں نے اسی طرح کہا: عراق کی مزاحمت، امریکی غاصبوں کو نکال باہر کرنے تک خاموش نہيں بیٹھے گی۔
واضح رہے امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ شب شام اور عراق میں حملے کئے ہيں۔
امریکہ کا دعوی ہے کہ اس نے یہ حملے، شمال مشرق اردن میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کے رد عمل میں کئے ہيں۔
عراقی مسحل افواج کے ترجمان یحیی رسول نے ہفتے کی صبح مغربی عراق میں امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور ملک میں پائيداری کے لئے بغداد حکومت کی کوششوں کو کمزور کرنا ہے۔
عراقی حکومت نے بھی مغربی عراق میں امریکی حملوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بین الاقوامی اپنی ذمہ داریوں اور اختیارات کے دائرے سے باہر چلا گيا ہے اور اب عراق کے لئے ایک خطرہ بن چکا ہے۔