غزہ ( ارنا) وسطی اور جنوبی غزہ پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کے جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 130 فلسطینی شہریوں کے شہید ہونے کے خبریں موصول ہوئی ہیں۔ 

  فلسطینی وزارت صحت نے آج بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے قتل عام کے 16 واردات انجام دیں جن کے نتیجے میں مزید 130 افراد شہید ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے بیان میں کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران مزید 313 فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے کے مطابق غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر سے کو شروع ہونے والےجارحیت کےبعد سے اب تک 26 ہزار 900 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 65 ہزار 949 تک پہنچ گئی ہے۔ 

ادھر طلاعات ہیں صیہونی فوج نے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں ایک رہائشی کمپلیکس پر بمباری کی۔

صہیونی فوج نے خان یونس کے جنوب مشرقی علاقے المنارہ کو بھی توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب فلسطینی مجاہدین خان یونس شہر کے المنساوی نامی علاقے میں قابض فوج کے ساتھ شدید لڑائی میں مصروف ہیں۔ اس لڑائی میں متعدد صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ 

اسی دوران حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی غزہ میں صیہونی حکومت کے ایک ٹینک کو الیاسین 105 راکٹ سے نشانہ بنایا ہے۔