اس امریکی ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ امریکی فوج کی سنٹرل کمان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے اردن کے شمال مشرق میں واقع ایک چھاونی پر ایک ڈرون طیارے کے حملے میں 3 فوجی مارے گئے اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شام کی سرحد کے قریب اردن میں ٹاور 22 میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت ، مشرق وسطی کے ناپائدار حالات میں قابل توجہ شدت کا ثبوت ہے۔
ایک بیان میں امریکی صدر جو بائڈن کے بیان میں بھی کہا گيا ہے کہ اردن کے شمال مشرق میں واقع ایک چھاونی پر ایک ڈرون طیارے کے حملے میں 3 فوجی مارے گئے اور کئي زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے الزام تراشی کرتے ہوئے دعوی کیا: ہم ایسے حالات میں کہ ابھی اس حملے کے بارے میں حقائق اکٹھا کر رہے ہيں ، یہ جانتے ہيں کہ یہ حملہ ایران کی حمایت یافتہ عسکریت پسند تنظیموں کی جانب سے کیا گيا ہے جو شام اور عراق میں سرگرم ہیں۔
بائڈن نے اسی طرح کہا : ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ان فوجیوں کے مشن کو جاری رکھیں گے اور یقین رکھیں کہ اس حملے کے ذمہ دار تمام لوگوں کو ہم اپنے حساب سے صحیح وقت اور جگہ پر سزا دیں گے۔