تہران-ارنا- چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تعلقات کی مکمل بحالی کے بارے میں ایران و پاکستان کے مشترکہ بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا: بیجنگ تہران و اسلام آباد کے تعلقات میں فروغ کا خیر مقدم کرتا ہے۔

وانگ ونبین نے منگل کے روز اپنے بیان میں یہ بات کہی

یہ بیان ایسے حالات میں دیا گيا کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ چند دنوں کے اندر کئی بار ٹیلی فونی گفتگو کی جس  کے دوران کشیدگي کے خاتمے پر مبنی ایک مشترکہ بیان صادر کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ جمعہ کو دونوں ملکوں کے سفراء ایک دوسرے کے ملکوں میں تعینات ہو جائيں گے۔

بیان کے مطابق ایران کے وزير خارجہ 29 جنوری کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسی طرح پیر کے روز بھی کہا تھاکہ تہران و اسلام آباد بیجنگ کے اچھے دوست ہيں۔