اسلامی جہاد تنظیم کے سیاسی دفتر کے رکن احسان عطایا نے فلسطین الیوم سے ایک گفتگو میں کہا کہ غاصب صیہونی حکومت، فلسطینی مجاہدوں سے حالیہ جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت سے صدمے میں ہے۔
انہوں نے کہا: غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے کے پہلے دن سے ہی فلسطینی مزاحمت کی تمام تنظیموں کے درمیان پوری ہم آہنگی تھی کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ صیہونیوں کے سامنے جیت کے لئے اتحاد بنیادی عنصر ہے۔
اسی طرح اسلامی جہاد تنظیم کے ترجمان مصعب البریم نے بھی المیادین ٹی وی چینل سے ایک گفتگو میں کہا کہ المغازی کیمپ میں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی جو تعداد صیہونی حکومت نے بتائي ہے، حقیقت میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد اس سے دوگنا ہے۔
واضح رہے صیہونی فوج نے المغازی کیمپ کے السیاح علاقے میں فلسطینیوں کے گھروں کو دھماکے سے اڑانے کے لئے وہاں بم لگا رہے تھے کہ فلسطینی مجاہدوں نے آ ر پی جی فائر کرکے ان گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا جس کی وجہ سے وہاں بم لگا رہے صیہونی فوجی شدید دھماکوں میں ہلاک ہو گئے اور دسیوں زخمی ہو گئے۔
صیہونی فوج نے آج اعتراف کیا ہے کہ پوری عمارت فلسطینیوں کی طرف سے فائر کی وجہ سے منہدم ہو گئی اور 24 فوجی مارے گئے ۔
صیہونی حکام نے ایک ہی دن میں 24 فوجیوں کی ہلاکت پر کہا ہے کہ ایک دردناک صبح کا آغاز ہو گيا ہے۔