اناتولیہ نیوز ایجنسی کے حوالے سے ارنا کے مطابق، مظاہرین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے لا کورونیا میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک غزہ میں دیرپا جنگ بندی اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا جس طرح ہم نے یوکرین کے معاملے میں عالمی قوانین کے نظام کی بنیاد پردفاع کیا، اسی طرح ہم سمجھتے ہیں کہ غزہ اور مغربی کنارے میں بھی بین الاقوامی انسانی قوانین کی پابندی کی جانی چاہیے۔
سانچیز نے کہا کہ میڈرڈ نے اسرائیلی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ غزہ میں اندھی بمباری، بچوں اور ہزاروں لوگوں کی ہلاکت ناقابل قبول ہے اور ہم مستقل جنگ بندی اور غزہ تک انسانی امداد رسانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اسپین کے وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطین کے ملک کو تسلیم کرنا چاہیے۔
ان مظاہروں میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل بھی موجود تھے۔ وایاڈولڈ یونیورسٹی میں ایک تقریر میں بوریل نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اسرائیل پر دو ریاستی حل مسلط کرنا چاہیے۔
سانچیز نے کہا کہ ہمیں بہت فخر ہے کہ بورل نے غزہ اور مشرق وسطیٰ میں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھائی ۔