شہاب نیوز ایجنسی نے بتایا ہےکہ فلسطینی صحافی " عبداللہ ایاد بریص" خان یونس میں اپنے گھر پر صیہونی بمباری میں شہید ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق، اس وحشیانہ حملے میں بریص کے گھر کے کئی دوسرے لوگ بھی شہید ہوئے۔ اس طرح سے غزہ میں اب تک شہید ہونے والے روزنامہ نگاروں کی تعداد 110 ہو گئی ہے۔
اتوار کو بھی غزہ پٹی میں سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ الجزیرہ ٹی وی چینل کے رپورٹر وائل الدحدوح کے بیٹے " حمزہ وائل الدحدوح" اور " مصطفی ثریا" نام کے دو روزنامہ نگار، صیہونی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
صیہونی فوج نے رپورٹنگ کے لئے جاتے وقت ان دونوں صحافیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں وہ دونوں شہید ہو گئے۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔