ارنا کے نامہ نگار کے مطابق شہر کرمان کے ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹرنے بتایا یا ہے بدھ کی شام گلزار شہدا کے راستے میں ہونے والے دھماکوں میں زخمی ہونے والوں میں سے چند افراد کی شہادت کے بعد شہدا کی تعداد 103 ہوگئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 141 ہے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔
انھوں نے بتایا کہ زخمیوں کو کرمان کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔
شہر کرمان کے ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ زخمیوں کو ضرورت پڑنے پر تہران اور دیگر شہروں میں منتقل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس کے لئے ایئر ایمبولنس کو بھی تیار کرلیا گیا ہے لیکن تا حال کسی زخمی کو یہاں سے منتقل کرنے کی درخواست نہیں کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ بدھ کی شام ایران کے شہر کرمان میں سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر گلزار شہدا کے راستے میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔
کرمان کے ڈپٹی گورنر نے دونوں دھماکوں کے دہشت گردانہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
یہ دونوں دھماکے ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے مناسبت سے بہت بڑی تعداد میں لوگ گلزار شہدا میں موجود تھے اور بہت سے لوگ گلزار شہدا کے راستے میں تھے۔