اجراء کی تاریخ: 2 جنوری 2024 - 16:48

تہران (ارنا) اقوام متحدہ سے وابستہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خصوصی ادارے UNRWA کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال اور مرکز میں 17 لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں اور کیمپوں میں پناہ گزین ہیں۔

UNRWA  کے اعدادوشمار کی بنیاد پر کم از کم 300 فلسطینی پناہ گزین ان جگہوں پر بھی محفوظ نہیں تھے جہاں انہوں نے پناہ لی تھی اور اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید اور سینکڑوں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت اور بین الاقوامی صحت کی تنظیموں نے خوراک، صاف پانی اور سیوریج کے نظام کی تباہ حالی اور ادویات کی کمی کی وجہ سے غذائی قلت اور متعدی بیماریوں کے پھیلنے کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے آج سہ پہر بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 22,185 اور زخمیوں کی تعداد 57,35 تک پہنچ گئی ہے۔