غزہ میں العالم نیوز چینل کے رپورٹر احمد محمود نے بتایا ہے کہ ان 80 شہداء کی میتیں غزہ کی وزارت صحت کو عالمی ریڈ کراس کے ذریعے موصول ہوگئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ لاشوں کے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ شہداء کے ہاتھ پاؤں کٹے ہوئے تھے اور ان کے بعض اعضا نکالے جاچکے ہیں۔
اس سے پہلے بھی ایسی خبریں سامنے آچکی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اہلکار، شہید ہونے والے فلسطینیوں کے اعضا جسم کی فروخت کے گھناؤنے دھندے میں ملوث ہیں۔