ہفتہ کی شب پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں عشرہ فاطمیہ کی مناسبت سے مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گيا جس میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے لاکھوں چاہنے والوں نے شرکت کی۔
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر پاکستان کے سبھی شہروں میں سوگ کا ماحول ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے، خاندان عصمت و طہارت سے اپنی قلبی وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اسلام آباد، کراچی، اسکردو، لاہور، کوئٹہ اور حیدرآباد میں ان شہروں کے کونے کونے میں فاطمہ (س) کے نام سے مزین پرچم جگہ جگہ لہرا رہے ہیں جو ہر عقیدت مند کے دل میں سوز غم پیدا کر رہے ہیں۔
عشرہ فاطمیہ کے موقع پر ہزاروں پاکستانی زائرین ایران کا سفر کرتے ہیں اور مقدس شہروں مشہد اور قم میں ہونے والے مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں۔