جمعے کو ہینڈبال فیڈریشن نے بتایا ہے کہ ایران میں حالیہ برسوں میں ہینڈبال کے کئي مقابلوں کے تشفی بخش نتائج اور مقابلوں کی میزبانی کے حصول کے لئے فیڈریشن کے سربراہ علی رضا پاکدل کی کاوشوں کی بدولت جمعے کو ایشین ہینڈبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو دسویں ایشین مینس جونيئر ہینڈ بال چیمپیئن شپ کی میزبانی کے لئے منتخب کر لیا گيا ہے۔
اس سے قبل ایران نے سن 2006 میں ایشین مینس جونيئر ہینڈ بال چیمپیئن شپ کی میزبانی کی تھی جس کے دوران ایران کی ٹیم چیمپیئن بنی تھی اور اب 17 برسوں کے بعد پھر سے ایران کو یہ موقع ملا ہے۔
دسویں ایشین مینس جونيئر ہینڈ بال چیمپیئن شپ کے لئے مقابلے 26 اگست سے 4 ستمبر تک ایران کی میزبانی میں منعقد ہوں گے۔