اجراء کی تاریخ: 13 دسمبر 2023 - 16:37
ایران کی تابان ایئر لائن کی " مشہد – کراچی" پرواز کے آغاز پر منگل کی رات ایک خاص تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر حسن رویان اور سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری اور دیگر کئي پاکستانی حکام نے شرکت کی۔ یہ تقریب کراچی کے جناح بین الاقوامی ایئرپورٹ میں منعقد ہوئی ۔