بريگيڈئیر جنرل کیومرث حیدری نے شمال مشرقی سرحدوں کے معائنے کے موقع پر ان سرحدوں کی حساسیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: شمال مشرق اور خراسان جنوبی علاقے کی حساس سرحدیں ہیں اور ملک میں پائیدارسیکوریٹی کا بڑا حصہ یہاں سے یقینی بنایا جاتا ہے اس لئے بری فوج اس علاقے پر خاص توجہ رکھتی ہے اور شمال مشرقی سرحدوں پر سیکوریٹی مزيد مضبوط کی جائے گي۔
بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ ملک کی مختلف سرحدوں پر بری فوج کی یونٹوں کی تعیناتی کا یہ مطلب نہيں ہے کہ ملک کو کوئي خطرہ در پیش ہے بلکہ اس کا مقصد فوجی صلاحیتوں کو بڑھانا اور فوجیوں کو آمادہ رکھنا ہے۔
انہوں نے سرحدوں کے علاوہ ملک کے اندر بری فوج کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج فوج اپنے کارکنوں کے لئے رہائش گاہیں بنا رہی ہے اور مکانات کی تعمیر کے قومی منصوبے میں حکومت کے ساتھ بہت اچھا تعاون کر رہی ہے۔