جمعرات کی شام مشہد مقدس میں سونے چاندی کے زیوارات کی 8 ویں نمائش کے موقع پر ایران کی وزارت صنعت و معدنیات کے نائب وزیر محمد مہدی برادران نے بتایا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ہم زیورات کی تیاری میں استمعال ہونے والے مشینیں اور آلات مقامی سطح پر بنانے میں کامیاب رہے ہیں بلکہ دنیا کے27 ممالک کو برآمد بھی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی تیاری کردہ یہ مشینیں اور آلات ایسے غیر ملکی نمونوں کے مقابلے میں سستی اور بین الاقوامی معیاری کی حامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آج اس نمائش میں متعدد ایسی خواتین ڈیزائنرز موجود ہیں جنہوں نے زیوارات کی تیاری کے میدان میں عالمی سطح پر اپنا لوہا منوالیا ہے۔
محمد مہدی برادران نے مزید کہا کہ ایران اس وقت ان ممالک میں شامل ہے جو ٪999.9 خالص سونے کی سلاخیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ کام بھی پہلی بار مشہد شہر میں انجام پایا ہے۔