پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں سیکورٹی فورسز کے ایک گروپ پر ایک خودکش حملہ آور نے حملہ کیا۔
اس حملے میں 2 شہری جاں بحق اور 10 پاکستانی فوجی زخمی ہوئے جس میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کی شناخت ایک افغان شہری کی حثیت سے ہوئی ہے جس نے یہ دہشت گرد حملہ پاکستان تحریک طالبان کی ایک شاخ کے حکم پر کیا۔
پاکستانی میڈیا نے سیکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ایک بار پھر افغان شہریوں کا ملوث ہونا ثابت ہو گیا ہے اور ماضی میں بھی پاکستان میں ہونے والے کئی خودکش حملوں میں افغان باشندے ملوث رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان نے حالیہ مہینوں میں سیکورٹی فورس کے خلاف کئی بم دھماکوں اور خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔