تہران-ارنا- حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہےکہ اگر فلسطین کی بہادر قوم کا صبر نہ ہوتا تو کسی بھی صورت میں انسان دوستانہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ یقینی ہے کہ دشمن طاقت کے زور پر اپنے قیدیوں کو رہا نہيں کر سکتا۔

اسامہ حمدان نے اسی طرح کہا کہ  الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ اور طبی عملے کی فوری رہائي کے لئے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالا جانا چاہیے۔

انہوں نے اسی طرح اسلامی امہ اور عربوں سے اپیل کی ہے کہ  فضائی راستے سے غزہ کے لئے میڈیکل اور ایندھن کی ترسیل کا آپریشن شروع کریں ۔

یاد رہے اس سے قبل حماس کی فوجی شاخ قسام بریگیڈ نے، صیہونی قیدیوں کے دوسرے گروپ کی رہائي کو فی الحال روک دینے کا اعلان کیا تھا ۔

قسام بریگیڈ نے اس فیصلے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ صیہونی حکومت، غزہ میں امدادی ٹرکوں کے داخلے کے سلسلے میں معاہدے  کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔