ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے غزہ میں جنگ بندی کے تعلق سے اپنی سفارتکاری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ، اس سلسلے میں ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
وزیرخارجہ حسین امیر عبداللّہان نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیئے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ غیر قانونی اور جعلی اسرائیلی حکومت نے غزہ پٹی پر بمباری اور اجتماعی قتل عام کے ذریعے تمام انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
حسین امیر عبداللہیان نے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی فوری روک تھام ، غیر مشروط اور فوری جنگ بندی اور غزہ کے عوام کے لئے انسان دوستی پر مبنی امداد پہنچانے کا راستہ کھلوانے کے لئے عالمی برادری کے دباؤ کی ضرورت پر زور دیا۔