مشہد – ارنا – تائیباد کی ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمین نے بتایا ہے کہ افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لئے ایرانی عوام کی چوتھی امداد کھیپ صوبہ خراسان رضوی کی  دوغارون  سرحد  سے ارسال کی گئی ۔

 تائیباد کی ہلا ل احمر سوسائٹی کے چیئرمین ہادی رمضانی نے اتوار کو ارنا کے نامہ نگار کو بتایا کہ افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لئے یہ امداد تائیباد  کے عوام نے جمع کی تھی ۔

انھوں نے بتایا کہ  اس سے پہلے  690 ٹن کی تین امدادی کھیپیں افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لئے ارسا کی جاچکی ہیں۔

 تائیباد کی ہلا ل احمر سوسائٹی کے سربراہ نے بتایا کہ ایران کے دیگر صوبوں کے عوام کی جانب سے بھی افغانستان کے زلزلہ زدگان  کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور  مزید امداد دوغارون سرحد سے افغانستان ارسال کرنے کے لئے تیار ہے جو آئندہ چند روز میں ارسال کردی جائے گی۔  

یاد رہے کہ افغانستان کے علاقے قرہ باغ میں 6 اکتوبر کی شام کو زلزلے  کے دو  شدید جھٹکے آئے تھے  ۔ پہلے جھٹکے کی شدت رکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ تین اور دوسرے کی شدت پانچ اعشاریہ چھے ریکارڈ کی گئي تھی۔  

اس کے بعد 10 اکتوبر کو صوبہ ہرات کے شہر زندہ جان میں رکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ تین اور پھر 14 اکتوبر کو ہرات میں چھے اعشاریہ چار کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔  

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu