ہانگژو- ارنا- انیسویں ایشین گیمز میں فری اسٹائل کشتی ،   125 کلو  وزن کے مقابلے میں ایران کے امیر حسین زارع کے گولڈ میڈل کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی ۔

 ہانگژو سے ارنا کے خصوصی نامہ نگار کے مطابق  ایران کے فری اسٹائل ریسلر امیر حسین زارع نے 125 کلو وزن کے فائنل میں منگولیا کے مونوختور کو سات زیرو سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

 امیر حسین زراع نے فری اسٹال کشتی میں 125 کلو وزن کے پہلے دور کے مقابلے میں پاکستان کے زمان انور کو دس زیرو سے  شکست دی ، دوسرے دور میں عالمی چیپمئن بوہیرو دون کو جن کا تعلق چین سے ہے، دس زیرو سے مغلوب کیا اور سیمی فائنل میں قزاقستان کے یوسوپ باتیر مورزایف کو   کو گیارہ زیرو سے ہراکر فائنل میں پہنچے ۔  

فائنل میں ان کا مقابلہ  منگولیا کے فری اسٹائل ریسلر مونوختور سے ہوا جنہیں سات زیرو سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا ۔  یہ ہانگژو ایشین گیمز میں ایرانی کارواں کا تیرھواں سونے کا تمغہ ہے۔

زارع سے پہلے آج فری اسٹال کشتی کے 74 کلو وزن میں یونس امامی  اور 86 کلووزں میں حسن یزدانی  سونے کے تمغے حاصل کرچکے تھے جبکہ 97  کلووزن کے مقابلے میں ایران کے  فری اسٹال ریسلر مجتبی گلچ  چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔    

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu