ارنا نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ خام تیل کی برآمدات میں ، ایران کا حصہ زیادہ ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق ستمبر میں لگاتار دوسرے ماہ بھی اوپیک کی تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ ایران اور نائیجیریا کی پیداوار میں اضافہ ہے۔
اس جائزہ رپورٹ کے مطابق تیل کی پیداوار میں دوسرے بڑے اضافے کا تعلق ایران سے ہے جس نے اپنے تیل کی پیداوار بڑھا کر اکتس لاکھ پچاس ہزار بیرل یومیہ کردی ہے۔
رائٹرز کے سروے اور اوپیک کے اعدادو شمار کے مطابق، یہ 2018 میں ایران کے خلاف امریکی پابندیاں دوبارہ لگائے جانے کے بعد کی اعلی ترین سطح ہے۔
ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu