تہران – ارنا –اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے رسول اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام مبارکباد کے پیغام ارسال کئے ہیں ۔

ارنا کے مطابق صدر سید ابراہیم رئیسی نے  اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے  کہ سیرت پیغمبر اکرم (ص)ہمیشہ بشریت کے لئے راستہ دکھانے والی اور ہدایت کرنے والی رہی ہے۔   

انھوں نے کہا ہے کہ  سیرت النبی انسان کے  کمال اور تقرب الہی کی منزلوں تک پہنچنے کے لئے اسوہ حسنہ ہے ۔  

 صدر ایران نے اپنے پیغام تبریک میں کہا ہے کہ اسلام آزادی اور مساوات کا دین ہے اور قرآن کریم کتاب رحمت و حکمت الہی ہے ۔

 انہوں نے کہا ہے  کہ آسمانی کتاب قرآن کریم کے بے حرمتی، انسانیت، آزادی، اور دینداری و انسانی اقدار کی توہین ہے ۔

صدر ایران نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان نفرت انگيز اقدامات کی جودنیا کے بعض علاقوں میں انجام دیئےجاتے ہیں، مسلمین عالم کے قلوب کے مجروح ہونے کا باعث سمجھتا ہے اور ان کی مذمت کرتا ہے۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے میلادالنبی کی مناسبت سے  اپنے مبارکباد کے پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ اس میلاد مبارک کی برکت اور قرآن کریم نیز سیرت پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدد اور  مسلمین عالم نیز اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کو عزم و ارادے سے   ہم مسلم اقوام کے درمیان اتحاد یک جہتی میں روز افزوں   فروغ اور پوری دنیا میں اسلام کی سربلندی کا مشاہدہ کریں گے

   ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu