تہران – ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ خواتین کے بارے میں مغربی ملکوں کے دعوے غلط اور بے بنیاد ہيں اور ان دعوؤں سے اور ان دعوؤں سے وہ صرف غلط فائدہ اٹھاتےہيں

  ارنا کی رپورٹ کے مطابق   صدر سید ابراہیم رئیسی نے انٹرنیشنل خورشید میڈيا فیسٹیول کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب والے خواتین کے حقوق کے طرفدار نہیں ہیں بلکہ وہ  حقوق نسواں کے دعوؤں سے آزاد اور خودمختار ملکوں پر دباؤ ڈالنے کے ایک حربے کے عنوان سے غلط فائدہ اٹھاتےہيں ۔

   انھوں نے کہا کہ  اسلامی انقلاب کی تحریک کے دوران خواتین نے ظالم شاہی حکومت کے مقابلے میں انتہائي ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

صدر ایران نے   کہا کہ اس کے علاوہ دفاع مقدس کے دوران اور اس کے بعد سیاسی سماجی اور ثقافتی میدانوں میں بھی ایرانی خواتین نے بے مثّال اورغیرمعمولی کردار پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مغربی ممالک خواتین کے حقوق کے دفاع کو مسئلے کو صرف اپنے فائدے اور خود مختار ملکوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے استعمال کرتے ہيں جبکہ نہ تو وہ انسانی حقوق کے طرفدار ہیں اور نہ ہی انہيں خواتین کے حقوق سے کوئی سرو کار ہے

صدر سید ابراہیمی  رئیسی نے کہا کہ مغربی ممالک پچھلے ستر برس  سے فلسطینی قوم کے حقوق کو نظر انداز کررہے ہيں اور افغانستان میں ان کی بیس سال تک موجودگی کا نتیجہ قتل اور تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہيں نکلا ہے

انہوں نے کہا کہ آج مغربی ممالک مقدس ترین آسمانی کتاب قرآن کریم کی توہین کرتے ہیں اور اس شرمناک اور گھناؤنے اقدام کا جواز آزادی بیان کی آڑ میں پیش کرتے ہیں جبکہ اس طرح کے اقدامات آزادی بیان اور انسانی حقوق کے خلاف ہیں

صدر  ایران نے کہا کہ آج ہم انسانی حقوق کے تعلق سے مدعی ہیں اور مغربی دنیا ملزم ہے، اس کو جواب دینا چاہئے کہ وہ انسانوں کے حقوق کو کس طرح پامال کررہی ہے۔

   ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu