تہران ( ارنا ) ہانگ زو ایشین گیمز میں شریک ایران کے کھلاڑی نے کوراش کا فائنل جیت کا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

ہانگزو 2023 کے ایشیائی کھیلوں کے آخری دن ووشو کے کوراش اسٹائل مقابلوں میں ایران کے صادق آذرنگ ہندوستان کے کمار چوہان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔

انہوں  نے سیمی فائنل میں ترکمانستان کے " عطایف" کا مقابلہ کیا اور اپنے حریف کو تکنیکی طور پر شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔

  فائنل میچ میں آذرنگ کا مقابلہ جنوبی کوریا کے "کم" سے ہوا جو انہوں نے جیت لیا اور گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔

ووشو کے مختلف مقابلوں میں ایران کا تیسرا یہ گولڈ میڈل ہے۔

  ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu