تہران - ارنا - اسلامی جہموریہ ایران  کی فوج کی  فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ ایران کے پاس خود اپنے تیار کردہ جدید ترین اور بہترین فضائي دفاعی سسٹم  موجود ہیں جن میں،فضائي انٹیلیجنس کے جدید ترین آلات   جنگی طیارے دشمن کا پیچھا کرنے والے دفاعی سسٹم اور آلات و وسائل شامل ہیں ۔

 ارنا کے خصوصی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کی فضائي دفاعی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئرعلی رضا صباحی فرد نے  ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ ہم نے مسلط کردہ جنگ   بہت ہی کم وسائل کے ساتھ لڑی ہے۔

 انھوں  نے کہا کہ آج ایرانی فوج  کے پاس فضائی دفاع کے  جدید ترین اور بہترین وسائل اور سسٹم موجود ہیں جو مکمل طور پر خود ایران کے اندر تیار کئے گئے ہیں۔   

  بریگیڈیئر صباحی فرد نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران فضائی دفاع میں اس علاقے کی سب سے بڑی طاقت ہےاورایرانی فوج کی فضائی دفاعی فورس دنیا کی اہم فضا‏ئی دفاعی افواج میں شمار ہوتی ہے۔    

 انھوں نے کہا کہ دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ فضائي دفاع میں اسلامی جمہوریہ ایران کو برتری حاصل ہے اور اسلامی جمہوریہ  ایران کی فضا دنیا کی محفوظ ترین فضائی حدود ہیں ۔  

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu