تہران-ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر نے بتایا ہےکہ تصویر بنانے والے نور -3 سیٹیلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں بھیج دیا گيا ہے۔

        عیسی زارع پور نے اس کامیابی کی اطلاع دی ہے ۔

        انہوں نے کہا: آئی آر جی سی کی فضائیہ کی کوششوں سے کچھ دیر قبل امیجنگ سیٹیلائٹ "نور-3 " کو  ایرانی سیٹیلائٹ لانچر "قاصد" کے توسط سے  خلاء میں 450 کیلو میٹر تک پہنچا دیا گیا ہے۔

        انہوں نے زور دیا : ہم اس کامیابی کی ملک کے عوام، خلائی سانئس دانوں اور آئی آر جی سی کے ماہرین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ان شاء اللہ یہ سال ملک کے خلائی شعبے کے لئے با برکت سال قرار پائے گا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu