http://irna_urdu/ حجت الاسلام گنا بادی نے سنیچر کو ارنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں بتایا کہ آج سے ا زائرین کی واپسی بھی شروع ہوگئی ہے اوراعداد و شمار کے مطابق ایک ہزار نو بیس سے زائد بسوں کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔
انھوں نے بتایا کہ زمینی نقل و حمل کے وسائل کے علاوہ ہوائي جہازوں اور ریل گاڑیوں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔
صوبہ خراسان رضوی کے محکمہ ثقافتی، سماجی اور زیارتی امور کے نائب سربراہ نے بتایا کہ زائرین کے لئے فراہم کی گئي سہولتوں اور خدمت رسانی کا سلسلہ 22 ستمبر تک جاری رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی ماہ صفر کی آخری تاریخوں کی مخصوصی میں شرکت کے لئے، بڑی تعداد میں غیر ملکی زائرین بھی مشہد مقدس پہنچے ہیں جن میں پاکستان اور ہندوستان کے زائرین کی تعداد زیادہ ہے
ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu