تہران (ارنا) انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ کے کوالیفائنگ راونڈ میں ایران کے ویٹ لفٹر میر مصطفیٰ جوادی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

پیرس اولمپکس کے اہم کوالیفائنگ راونڈ برائے انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے لیے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے ریاض، سعودی عرب میں منعقد ہو رہے ہیں۔

ان مقابلوں کی 89 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ایرانی ویٹ لفٹر میر مصطفیٰ جوادی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu