تہران (ارنا) ایران کی وزارت سائنس کے نائب وزیر نے انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے میں دوسرے ممالک کو بھی دفاتر قائم کرنے کی اجازت ہوگی۔

ایران کی وزارت سائنس کے نائب وزیر سجاد محمد علی نژاد نے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے اجلاس میں جوانوں کی تعلیمی قابلیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب تک یونیورسٹی کے علمی سرمائے سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم، تحقیقی اداروں اور پارکوں کے کمپلیکس کو منظم اور اپ ڈیٹ کرنے اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام سے ملک کی صنعتی ٹیکنالوجی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ انکا کہنا تھا کہ ایجادات مستحکم آمدنی کا زریعہ ہیں۔

سجاد محمد علی نژاد نےانٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے قومی منصوبے کے ساتھ  تحقیقی مقالوں اور تھیسس کی کمرشلائزیشن کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu