بیروت( ارنا) ایشین جونیئر پومسے چیمپین شپ کے مقابلوں کا پانچواں ایڈیشن ہفتے کی شام لبنان کی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں دنیا کے 119 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے 3 گولڈ، 4 سلور اور 1 برونز میڈل حاصل کیا۔
ایران کی جونیئر گرلز ٹیم نے چیمپین شپ اپنے نام کی جبکہ تھائی لینڈ اور چینی تائپے کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔
ایران کی جونیئر بوائز ٹیم رنر اپ رہی اور چینی تائپے کی ٹیم چیمپین رہی۔ تھائي لینڈ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ایرانی گرلز ٹیم کی ہیڈ کوچ نگار مددخانی کو ایشیا کی بہترین خآتون کوچ کے طور پر منتخب کیا۔جبکہ زینب شہریاری کو ایشیا میں سب سے زیادہ ٹیکنیکل پومسے کھلاڑی کا ٹائٹل دیا گيا۔