مراکش کی وزارت داخلہ نے ہفتے کی صبح بتایا ہے کہ جمعہ کی رات آنے والے زلزلے میں اب تک 296 لوگ مارے گئے ہيں جبکہ 153 لوگ زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدوں کے مطابق زمین تقریبا 20 سیکنڈ تک ہلتی رہی اور اس کے بعد بھی جھٹکے محسوس کئے جاتے رہے۔
اس زلزلے کے جھٹکے اسپین اور پرتگال میں بھی محسوس کئے گئے۔