تھران (ارنا) ایران کی نیشنل ویمن والی بال ٹیم نے ایشیائی چیمپئن شپ کے ساتویں دن منگولیا کو شکست دے دی۔

 تھائی لینڈ کے شہر رتچاسیما میں ایشین ویمن والی بال چیمپئن شپ کے ساتویں دن سات  میچ کھیلے گئے۔

ان میں سے ایک میچ میں ایران کی نیشنل ویمن والی بال ٹیم نے ٹورنامنٹ کی 9 ویں سے 12 ویں پوزیشن کے لیے منگولیا کا مقابلہ کیا اور اس ٹیم کو 3-0 سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔

ایران کی نیشنل ویمن ٹیم نے لگاتار تین سیٹوں میں 25-18، 25-12 اور 25-20 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی اور کل نویں پوزیشن کے لیے چائنیز تائپے کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu