تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی برکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بدھ کے روز جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ شہر جائيں گے جہاں اجلاس کا انعقاد ہو رہا ہے۔

          صدر ابراہیم رئيسی کو جنوبی افریقہ کے صدر سیریل رامافوزا نے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

          اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اس دورے میں برکس پلس اجلاس میں شرکت اور تقریر کے علاوہ ، اجلاس میں شریک ہونے والے کئي ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات و گفتگو بھی کریں گے۔

          جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ شہر میں ہونے والے اس اجلاس میں دنیا کے 70  ملکوں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئي ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu