عمان (ارنا) اردن میں منعقدہ ورلڈ یوتھ فری اسٹائل ریسلنگ چیمپئن شپ کے پہلے دن 3 ایرانی کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

فری اسٹائل ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ کے مقابلے 14 سے 19 اگست تک اردن کے شہر عمان میں منعقد ہوں گے۔ پہلے دن ویٹ گروپ 57، 65، 70، 79 اور 97 کلوگرام مقابلے ہوئے۔

محمد رضا شکری (ویٹ گروپ65  کلوگرام)، علی رضائی (ویٹ گروپ70    کلوگرام) اور ابوالفضل بابالو (ویٹ گروپ79  کلوگرام) میں اپنے حریفوں کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu