تہران (ارنا) ڈیف سمر گیمز2023 میں ایرانی ٹیبل ٹینس ٹیم برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ فٹ بال ٹیم سیمی فائنل تک پہنچ گئی۔
روس کے شہر اوفا میں ہونے والے ڈیف سمر گیمز 2023 کے 5ویں دن کے اختتام پر ایرانی کھلاڑی فرزاد چراغی نے پہلی بار ٹیبل ٹینس کے سنگلز ایونٹ میں برونز میڈل جیتا اور رضا قاسمی 7ویں نمبر پر رہے۔ خواتین کے ميچ میں ایران کی مریم کشتی آرا ، سما شہبازی اور فاطمہ مہربان پور بالترتیب چوتھے، 9ویں اور 15 ویں نمبر پر رہیں۔
.فٹ بال میں ایرانی ٹیم نے قازقستان کو 0- 4سے شکست دی اور کل سیمی فائنل میں ایرانی ٹیم کا مقابلہ ازبکستان سے ہوگا۔
ایتھلیٹ کے 4x100میٹر کی ریس میں ایران کی ٹیم 5 ویں نمبر پر رہی۔