اجراء کی تاریخ: 23 جولائی 2023 - 17:40

فدائيان حریم ولایت کے نام سے ایرانی فضائیہ کی سالانہ مشقوں کے اصل مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

فدائیاں حریم ولایت مشقوں کا آغاز اتوار کو ایرانی فضائیہ کمانڈر بريگيڈیئر جنرل حمید واحدی نے یا حسین(ع) کے رمزیہ نعرے سے کیا۔

یہ مشقیں شہید بابائی ایئر بیس کی نگرانی میں صوبہ اصفہان کے جنرل ایئر ڈیفنس زون میں انجام پا رہی ہیں۔ 

فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈيئر علی رودباری نے بتایا ہے کہ فدائيان حریم ولایت مشقوں میں لڑاکا اور ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں اور فرضی دشمن کے حملہ آور فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی غرض سے جدید ترین ٹیکنک سے کام لیا جارہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہاکہ ان مشقوں میں شہید بابائی ایئر بیس کے علاوہ تہران، ہمدان، شیراز، بوشہر، بندر عباس، دیزفول، تبریز اور مشہد کے ايئر بیس حصہ لے رہے ہیں۔