اجراء کی تاریخ: 13 جولائی 2023 - 23:17
پپیتہ منطقہ حارہ یا ٹراپیکل ریجن کا پھل شمار ہوتا ہے۔ یہ پھل وسطی امریکہ کے ٹراپیکل ریجن کے ممالک سے ایران پہنچا ہے۔ اس کی جلد بہت نازک ا ور اس ذائقہ بہت میٹھا ہوتا ہے۔ کھانے کے علاوہ اسے صنعتی استعمال میں بھی لایا جاتا ہے۔ ایران کے صوبہ شمالی خراسان میں امام رضا علیہ السلام گرین ہاؤس کمپلیکس میں تحقیقی اور تجارتی مقاصد کی غرض سے پپیتے کی فارمنگ کی جارہی ہے۔ 7 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلے ہوا یہ فارم ایک سال کے بعد پیداواری مرحلے میں داخل ہوگيا ہے۔