3 ایرانی ایتھلیٹ نے ایشیائی چیمپئن شپ میں 100 میٹر کے مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ایرانی خاتون ایتھلیٹ نے اس ایونٹ میں قومی ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

 بینکاک - ارنا -   تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے 100 میٹر ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں ایران کی فرزانہ فصیحی اور حمیدہ اسماعیل نژاد  سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔

حمیدہ اسماعیلی نژاد نے 11.33 سیکنڈ میں فنش لائن پار کی اور اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر رہیں۔ اس سے پہلے یہ قومی ریکارڈ 11.41 سیکنڈ کے ساتھ فرزانہ فصیحی کے پاس تھا۔

اس ایونٹ میں ایران  کی ایک اور ایتھلیٹ فرزانہ فصیحی 11.42 سیکنڈ کے ساتھ اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں اور سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

ایران کے حسن تفتیان بھی اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 10.40 سیکنڈ کے ساتھ ، دوسرے حریفوں سے پہلے فنش لائن عبور کی۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے 100 میٹر ایونٹ کا سیمی فائنل جمعے کی شام  بینکاک میں ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu