روم – ارنا- ایران کی ہدیہ خیرآبادی نے انڈر 23 مقابلوں میں 5000 میٹر کی سنگل روونگ ریس میں یوکرین، قازقستان،ہنگری،ازبکستان، اسپین، امریکہ، کینیڈا اور اٹلی کی کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا۔ وہ تیسرے نمبر پر رہیں اور انہیں کانسی کا تمغہ دیا گیا۔
اس عالمی چیمپئن شپ میں کسی بھی ایرانی خاتون کا یہ پہلا تمغہ ہے۔
ایران ہی سے الناز شفیعیان نے انڈر 23 مقابلوں میں 500 میٹر سنگل کائیک کے فائنل اے میں اٹلی، جمہوریہ چیک، پولینڈ، بلغاریہ، جرمنی، سربیا، ہنگری اور ڈینمارک کی کھلاڑیوں کا مقابلہ کیااور وہ چھٹے نمبر پر رہیں۔