اسلام آباد، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی وفد کے سربراہ نے "کراچی" کے دورے اور پاک بحریہ کی گریجویشن تقریب اور پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کے موقع پر پاکستانی نیول اکیڈمی کے سربراہ سے ملاقات کر کے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی وفد کے سربراہ ایڈمرل آریا شفقت رودسری  نے "کراچی" کے دورے اور پاک بحریہ کی گریجویشن تقریب اور پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کے موقع پر پاکستانی نیول اکیڈمی کے سربراہ ایڈمرل محمد خالد سے ملاقات کر کے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں، طلبا کے تبادلے اور بحریہ کے وفود کی روانگی پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے ثقافت، تعلیم اور تجربات کے تبادلے کے شعبے میں دونوں ممالک کے اہم مشترکات پر بھی تبادلہ خیال کر کے ان تعلقات کو وسعت دینے کے لیے تیاری کا اعلان کیا۔

پاک نیول اکیڈمی کے کمانڈر نے بحریہ کے افسروں کی گریجویشن تقریب اور فوجیوں کی پریڈ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی وفد کی شرکت کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کی گہری دوستی کا مظہر قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل شہرام ایرانی گزشتہ ہفتہ 18 جون کو پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے اور ہوائی، سمندری اور زمینی افواج کے کمانڈروں سے ملاقات کی۔

گزشتہ سال فروری میں ایرانی بحریہ جس میں 2( بحری جہاز اور ایک آبدوز )نے پاکستان کے جنوب میں کراچی کی بندرگاہ کا چار روزہ سرکاری دورہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu