چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبین نے پیر کے روز اپنی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں خلیج فارس کے خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنا خطے کے ممالک اور عوام کی فلاح و بہبود کو متاثر کرتا ہے اور یہ عالمی امن کو برقرار رکھنے، عالمی معیشت کی ترقی کو مضبوط بنانے اور پائیدار توانائی کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین تنازعات کے حل اور بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اچھی ہمسائیگی کی پالیسی کو بہتر بنانے کیلیے خطے کے ممالک کی حمایت کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ بیجنگ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے ایک اچھا دوست ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گا۔
حال ہی میں ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے شمالی بحر ہند میں ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین ،عراق، پاکستان، ہندوستان کے ممالک کی موجودگی کے ساتھ ایک بحری اتحاد کے قیام کا اعلان کیا ہے۔