یہ بات احسان خاندوزی نے جمعہ کے روز اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدعان کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ایرانی وزیر خزانہ اسلامی ترقیاتی بینک (ISDB) کے 2023 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے شہر جدہ کے دورے پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی پالیسی پڑوسی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے، صدر رئیسی کی حکومت نے معیشت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ایران کے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط میں اضافہ دیکھنے کی توقع رکھتا ہے۔
خاندوزی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔
فریقین نے اس ملاقات کے دوران سعودی عرب اور ایران کے درمیان مشترکہ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ تعلقات کی بحالی کے حوالے سے حالیہ معاہدے کے بعد کسی ایرانی عہدیدار کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 13 مئی 2023 - 14:06
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینا دونوں ممالک کے لیے ایک جیت کی صورت حال ہے اور اس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔