یہ بات امیرسعید ایروانی نے پیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جنگلات کے 18ویں سالانہ اجلاس میں کہی۔
انہوں نے اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے جنگلات کی صلاحیت، ان سے ہونے والے نقصانات، سمندری طوفان کے منفی اثرات اور گردو غبار کے اثرات اور پائیدار جنگل کے انتظام پر تبادلہ خیال کیا.
ایروانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے تعاون سے گردو غبار سے نمٹنے کے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سینئر سفارت کار نے کہا کہ یہ کانفرنس 9 اور 10 ستمبر 2023 کو تہران میں منعقد ہوگی اور اس کا مقصد گردوغبار سے متاثرہ ممالک کے چیلنجوں اور مسائل کا مطالعہ کرنا اور اس چیلنج اور عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے عملی حل پیش کرنا ہے۔
انہوں نے جنگلات کے پائیدار انتظام کے لیے تہران کی جانب سے اٹھائے جانے والے بعض اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل، جنگلات کی کٹائی، موسمیاتی تبدیلی، منڈیوں تک محدود رسائی اور مالی وسائل کم جنگلات والے ممالک کے لیے اہم چیلنج ہیں۔
ایروانی نے اس بات پر زور دیا کہ جنگلات کو پائیدار طریقے سے منظم کرنے کے لیے مذکورہ ممالک کے چیلنجوں سے نمٹنے کی ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے محکمے کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینا ضروری ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 9 مئی 2023 - 14:45
تہران، ارنا - اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے تعاون سے گردو غبار سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔