تہران، ارنا – ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ رواں سال ملک میں تیل اور گیس کی صنعت سے متعلق تقریباً 15 بلین ڈالر کا منصوبہ کھولا جائے گا جن میں خلیج فارس میں ہویزہ گیس ریفائنری کے پہلے فیز کا افتتاح کا آغاز بھی شامل ہے۔

یہ بات جواد اوجی نے جمعہ کے روز ایرانی صدر کی موجودگی میں کارون کے مغرب میں خلیج فارس میں ہویزہ گیس ریفائنری کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ گیس فیلڈز سے گیسوں کو جمع کرنے کے مقصد کیلیے خلیج فارس میں ہویزہ گیس ریفائنری کے منصوبے کا افتتاح تیل کی صنعت کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے جسے صدر مملکت نے افتتاح کیا ہے۔

جواداوجی نے 13ویں حکومت میں تیزی سے مشترکہ آئل فیلڈز کے فروغ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کارون کے آئل فیلڈز سے روزانہ 400,000 بیرل تیل پیدا ہوتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu