تہران،ارنا – ایرانی حکومت کے ترجمان نے غیر قانونی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے حکومت میں ایک جامع بل کی تیاری کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

علی بہادری جہرمی نے کہا کہ غیر قانونی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع بل کا مسودہ تیار کرنا ایرانی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

پابندیوں سے متاثر ہونے والے ایرانی شہریوں کی حمایت، پابندیوں کے اثرات کو کم کرنا اور بین الاقوامی غیر قانونی رویوں کے خلاف ایک قانونی ڈھانچہ وضع کرنا اس بل کی دفعات کے محور میں شامل ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu