تہران، ارنا - یورپی یونین کے انسانی حقوق کمشنر نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف عوامی احتجاج کو دبانے کے لیے طاقت کے استعمال پر تنقید کی۔

یہ بات یورپی یونین کے انسانی حقوق کمشنر دونجا میجاتویچ نے جمعہ کے روز فرانس میں پرامن مظاہرے اور اظہار رائے کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف عوامی احتجاج کو دبانے کے لیے طاقت کے استعمال کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

میجاتویچ نے کہا کہ "مظاہرے کے دوران کچھ مظاہرین کی طرف سے تشدد اور نامناسب رویے کا استعمال فرانسیسی حکومت اور سرکاری اینجنٹوں کی جانب سے طاقت کے استعمال کو جواز نہیں بنا سکتا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu